Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

کینیڈا میں چاقو برداروں کا 13 مقامات پر حملہ، 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

اوٹاوا: کینیڈا میں چاقو سے کیے گئے حملوں میں 10 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ کینیڈین پولیس کے مث یہ حملے سکیچوان صوبے کے قریبی قصبے اور ایک آبادی میں ہوئے جس کے بعد دو مشتبہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چاقو کے یہ حملے جیمز سمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں واقع ویلڈن گاؤں کے متعدد مقامات پر ہوئے۔ پولیس نے2 افراد ڈیمیئن سینڈرسن اور میلس سینڈرسن کو مشتبہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آخری اطلاعات کے مطابق یہ دونوں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ سکیچوان پولیس کی اسسٹنٹ کمشنر رونڈا بلیک مور نے کہا کہ لگتا ہے کہ کچھ متاثرین کو مشتبہ افراد نے نشانہ بنایا ہے جبکہ دیگر پر غیر منظم حملہ کیا گیا ہے۔وہ تاحال ان واقعات کے سبب کے بارے میں نہیں بتا سکیں۔بلیک مور نے کہا کہ ’آج ہمارے صوبے میں جو کچھ ہوا ہے یہ خوفناک ہے ۔‘انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے 13 مقامات تھے جہاں یا تو مردہ یا پھر زخمی افراد پائے گئے۔اے پی کے مطابق یہ کینیڈا کی تاریخ کے سب سے مہلک قتل عام کے واقعات میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular