Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

قازقستان کی معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اسرائیل کی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش ہے، حماس

غزہ : حماس نے قازقستان کے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو سفید کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قازقستان کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب صیہونی ریاست اور اس کے جنگی مجرم رہنماعالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل سے کسی بھی قسم کا معمول کا تعلق اس کے جرائم میں شراکت داری اور عالمی رائے عامہ میں اس کی گرتی ساکھ کو سہارا دینے کے مترادف ہے۔ حماس نے تمام ممالک، بالخصوص عرب و اسلامی ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی ریاست کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کریں اور کسی بھی نوعیت کے نارملائزیشن منصوبوں میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ تنظیم نے زور دیا کہ تمام کوششیں فلسطینی عوام کی استقامت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی آزادی و خودمختار ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس ہو کی جدوجہد کے لیے وقف کی جائیں۔
حماس نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے نہ قبضے کی حقیقت بدلے گی اور نہ ہی اس کے رہنماؤں کی عالمی تنہائی ختم ہوگی، اس لیے عوامی اور سرکاری سطح پر نارملائزیشن کی مزاحمت مزید مضبوط کی جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular