
کربلا : عراقی شہر کربلا کے نزدیک زیارتگاه قَطّاره امام علی پر مٹی کا تودہ گرنے سے 4 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جن میں3 بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ٹیمیں فلڈ لائٹس کی مدد سے رات بھر ان افراد کو نکالنے اور ملبے کے درمیان موجود خلا سے انہیں آکسیجن اور خوراک و پانی پہنچاتے رہے۔ قطارہ امام علی ( چشمہ امام علی) کربلا سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقعہ ہے۔ لوگوں کے عقیدے کے مطابق یہ مزار وہی چشمہ ہے جسے امام علی علیہ السلام نے جنگ صفین کے راستے اپنے معجزے سے جاری کیا تھا۔


































