
کراچی : امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے سوئم پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جلوس عزا کالا گیا، جلوس سے پہلے مسجدوامام بارگاہ صاحب الزمان میں مجلس عزا ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نےخطاب کیا، جس کے بعد جلوس برآمد ہوا ، جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جوہر موڑ کے قریب مسجدو امام بارگاہ آخر الزمان پر اختتام پذیر ہوا، شرکاء سارے راستے نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے رواں دواں رہے، جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس کے راستوں میں سبیلیں لگائی گئیں اور نذر ونیاز کا بھی اہتمام کیا گیا، سندھ پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے، جلوس کے روٹ پر آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا، جلوس کے دوران اطراف میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔


































