Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

کراچی: اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینی کے نام سے منسوب، شاہراہ کا افتتاح

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین عامر عبداللہیان کے ہمراہ شاہراہ امام خمینی کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا۔ اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام خمینی سے منسوب کرنے کی تقریب میں ایرانی قونصل خانے کے عہدیداران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی تعلقات کے پیش نظر اولڈ کلفٹن کی تاریخی سڑک کا نام شاہراہ امام خمینی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اولڈ کلفٹن پر واقع کلفٹن گارڈن کو پہلے ہی حضرت سلمان فارسی سے منسوب کیا جا چکا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، مستقبل میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular