
FILE – President Joe Biden meets with Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu in New York, Wednesday, Sept. 20, 2023. (AP Photo/Susan Walsh, File)
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے۔ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پہلے ہی تل ابیب میں موجود ہیں انہوں نے بائیڈن کے دورے کو اسرائیل سے اظہار یکجہتی اور اس کی سکیورٹی کے لیے غیر متزلزل عزم قرار دیا ہے۔ بائیڈن کے دورے میں ایرانی حمایت یافتہ حماس کے ساتھ علاقائی تصادم کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ بائیڈن حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کریں گے اور اسرائیل سے کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور انسانی امداد کو غزہ میں اس طرح پہنچایا جائے جس سے حماس کو کوئی فائدہ نہ ہو کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران نے گذشتہ روز اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی چند گھنٹوں میں ممکنہ کارروائی کی دھمکی دی تھی۔


































