Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

جماعت اسلامی کا اسرائیل کیخلاف 20 اپریل کو ملک گیر مارچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف 20 اپریل کو ملک گیر مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے آئیں گے اور امریکی ایمبیسی کے سامنے جاکر احتجاج کریں گے، 20 اپریل کو اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 22 اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہوگی اور 22 اپریل سے متعلق کوئی کنفویژن نہیں ہے، ہم ہڑتال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نفرت کر رہے ہیں، نفرت کی لہر پوری دنیا میں موجود ہیں، اسرائیل چھوٹے چھوٹے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکا نے ایک دفعہ پھر اپنے آپ کو دہشت گرد ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس جمہوری طریقے سے جیتے تھے مگر ان کی حکومت نہیں بننے دی، حماس سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے، جب تک لوگوں کا سمندر بار بار سڑکوں پر نہیں آئے گا اسی طرح قتل عام جاری رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل توسیع پسندانہ کام کر رہا ہے، عرب ممالک کو اس بارے میں سوچنا چاہیے اور پاکستان کو اس بارے میں فوجی سطح پر حکمت عملی بنانی پڑے گی اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو مثبت طریقے سے سڑکوں پر لا رہے ہیں، ہم انسانیت کے لیے یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ میں اپیل کرتا ہوں ان تمام چیزوں کا بائیکاٹ کریں جن سے صیہونیوں کو فائدہ ملتا ہے اور ہمیں معلوم ہے ہم نے کن چیزوں کا بائیکاٹ کرنا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کیوں نہیں کرتیں، جو لوگ پاکستانی پاسپورٹس پر اسرائیل گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور بتایا جائے ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ 18 تاریخ کو ملتان میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ علامہ اقبال نے 96 سال پہلے بتایا تھا کہ فلسطینی بچوں کو گاجر مولی کی طرح قتل کیا جارہا ہے، قائداعظم نے اسرائیل کو استعمار کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا، جو عناصر اسرائیل کے لیے سافٹ کارنر رکھتے ہیں انہیں مطالعہ کرنا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular