
دمشق: شام پر صیہونی فوج کے میزائل حملے میں کم از کم چار شامی فوجی جانبحق اور چار زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوج نے شام کے مقبوضہ علاقے گولان کی سمت سے میزائل حملہ کیا۔ جس میں دارالحکومت دمشق کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں آٹھ فوجی جانبحق و زخمی ہوئے۔ جبکہ کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بیشتر اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا۔
اسرائیل کا تازہ حملہ جولائی میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے کا تسلسل ہے۔ جس میں شام کے دارالحکومت دمشق کونشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں دو فوجی زخمی اور کچھ مادی نقصان ہوا تھا۔


































