
عمان : اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے سنگین جرائم کے باعث نئے انتفاضہ سے خبردار کیا ہے۔ شاہ عبداللّٰہ نےکہا ہےکہ اسرائیل میں مقدس مقامات کی انتظامی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے کوششیں ہو رہی ہیں۔اگر یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ کسی بھی معرکے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ شاہ اردن نے کہا کہ یہ ہماری ریڈ لائن ہے، اگر کوئی ہم سے لڑائی کرنا چاہتا ہے تو ہم بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی بربریت کے درمیان تیسری فلسطینی انتفاضہ یا بغاوت پھوٹ سکتی ہے۔ ہمیں نئی انتفاضہ کے بارے میں فکرمند ہونا پڑے گا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ امن و امان کی مکمل تباہی ہےاور اس سے نہ تو اسرائیلیوں اور نہ ہی فلسطینیوں کو کوئی فائدہ پہنچے گا۔

































