Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

صالح العاروری کو قتل کی اسرائیلی دھمکی، بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، حماس

غزہ: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ اور مغربی کنارے کے عہدیدار صالح العاروری کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ العاروری پر الزام ہے کہ وہ مغربی کنارے میں گزشتہ چند مہینوں سے تحریک کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کی ایک سیریز کے پیچھے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جو بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، جو بھی اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے، حملوں کو منظم کرتا ہے یا ان کی پشت پناہی کرتا ہے اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
حماس نے صیہونی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صالح اور ان کے تمام بھائی اور ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام عزم اور یقین کے ساتھ اس وقت تک مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں جب تک تمام تر قبضے کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔ فلسطینی عوام نے اس راہ میں شہدا کے ایک طویل جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ یہ مزاحمت القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جاری رہے گی۔ حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ جوابی کارروائی فیصلہ کن ہوگی۔ صیہونی ریاست مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو تحمل کرنے کے قابل نہیں اور المرت اور دوسرے صیہونیوں کی طرح، نتن یاہو کی حکومت بھی گرنے والی ہے۔ ممکن ہے صیہونی دشمن اپنی بزدلی سے مزاحمتی فورسز کے رہنماؤں کو دھمکی دے لیکن اس نے جب بھی ایسی کارروائی کی تو اسے اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular