
بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طباطبائی سمیت پانچ افراد شہید کردئے گئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں العرید اسٹریٹ پر رہائشی عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اٹھائیس افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ شہدا میں قاسم حسین برجاوی۔ مصطفیٰ اسد ۔ حاجی حسن کے نام سے مشہور رفعت احمد حسین اور ابو علی کے نام سے پہچانے جانیوالے ابراہیم علی حسین شامل ہیں۔
حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کے بانی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا وہ شہید قائد سید حسن نصراللہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ جنہوں نے تنظیم کی ابتدائی تشکیل اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا نے ان کے سرپر پر پچاس لاکھ دالر کا انعام مقرر کررکھا تھا۔
حزب اللہ کے سینیئر اہلکار محمود قمتی نے کہاہےکہ اسرائیل نے حملہ کرکے سرخ لکیر عبور کی ہے۔


































