
رام اللہ : فلسطینی وزیراعظم محمد شتیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں، قتل و غارت اور تباہی کو مسترد کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف منظم جارحیت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسرائیل میں حکومت بنانے کے لیے مذاکرات اس بات پر مبنی ہیں کہ کون زیادہ بستیاں تعمیر کرتا ہے۔ کون ہم پر مزید گولی چلانا آسان بنانا چاہتا ہے اور کون ہماری مزید زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو وہ انتہا پسند استعمار کی قیادت میں ہمارے خلاف اعلان جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ اس پس منظر میں وہ جماعتیں شامل ہیں جو قتل و غارت اور تباہی بھڑکانا چاہتی ہیں، دنیا کو اب بلند آواز میں یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ وہ اس پالیسی کو مسترد کرتی ہے اور یہ کہ اسرائیل کو ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت کی منظم پالیسی کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

































