Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی فلسطینی نصاب پڑھانے والے اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی

نابلس: صیہونی حکومت نے مشرقی القدس کے اسکولوں کے لائسنس منسوخ کرنے چکی دھمکی دے دی۔ صہیونی وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ یروشلم میونسپلٹی کی طرف سے تقسیم کی گئی کتابوں کو ہی پڑھایا جائے کیونکہ ان کتابوں میں اسرائیل کے خلاف اکسانے والا مواد نہیں ہے۔ نئی کتابیں فلسطینی نصاب کی کتابیں ہی ہیں لیکن ان میں سے بعض مکمل اسباق، بعض اسباق میں سے پیراگراف اور تصویریں ہٹا کر کتابوں کو دوبارہ چھاپا ہے۔ اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے اگر تعلیمی ادارے میں مکمل فلسطینی نصاب والی کتابیں پائی گئیں تو وزارت تعلیمی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے پر غور کرے گی۔ مکمل فلسطینی نصاب پڑھانے والے اسکولوں کو بند کردیا جائے گا۔ فلسطینی نصاب کے خلاف جنگ صرف القدس تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بھی فلسطینی نصاب کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular