
A general view shows a screen of votes during a United Nations General Assembly meeting to vote on a non-binding resolution demanding "an immediate humanitarian ceasefire” in Gaza at UN headquarters in New York on December 12, 2023. (Photo by ANGELA WEISS / AFP) (Photo by ANGELA WEISS/AFP via Getty Images)
نیویارک : اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں مکمل انسانی رسائی کو یقینی بنانے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظور کرلی۔ ناروے نے بارہ سے زائد ممالک کے تعاون سے جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس کی 139 ممالک نے حمایت کی، 12 نے مخالفت اور 19 نے غیر جانبداری اختیار کی۔
قرارداد میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی امداد کی اجازت دے۔ قرارداد میں اسرائیل سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی عمارتوں کی حرمت کا احترام کرے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنا فرض نبھائے۔ ووٹنگ سے قبل ناروے کی سفیر نے خبردار کیا کہ 2024 تین دہائیوں کے بدترین سالوں میں شامل رہا اور 2025 بھی اسی تشدد کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں عام شہری بدترین قیمت ادا کر رہے ہیں اور انسانی اصول مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔


































