
ماسکو: روس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر شام پر حملوں کا سلسلہ بند کرے اور اسکی سالمیت اور وقار کا احترام کرے۔ شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس شامی سرزمین پر اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ قابل مذمت ہے، اسرائیل کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے اور شام کے وقار کا احترام کرے۔


































