Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

اسرائیل روبہ زوال اور مقاومت آج ہر دور سے زیادہ طاقتور ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہےکہ آج ہر دور سے زیادہ اسلام دشمنی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ قرآن کی توہین کے واقعات اس کا واضح نمونہ ہیں۔ وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ آج اسلام دشمنی ہر دور سے زیادہ شدت پکڑ گئی ہے۔ کسی ملک میں ایک جاہل اور نادان قرآن کریم کی توہین کرتا ہے اور ایک حکومت اس کی حمایت کرتی ہے۔ یہ صرف قرآن کی توہین کا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس کے پس منظر اور اس میں ملوث عناصر پر ہماری نظر ہونا چاہئے۔ یہ لوگ قرآن کی توہین کے ذریعے اس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کی بھول ہے۔ اس طرح وہ اپنا چہرہ مخدوش کررہے ہیں۔ ولی امر مسلمین نے صیہونی حکومت کی حالت زار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت روبہ زوال ہے۔ اسرائیل مصر اور عراق سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے کینہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی مقاومت ہر دور سے زیادہ طاقتور ہے۔ فلسطینی جوان صیہونی حکومت اور اس کے مظالم کے سامنے سینہ سپر ہوکر کھڑے ہیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے کامیابی فلسطینی عوام کا مقدر ٹھہرے گی، امام خمینی نے کہا کہ اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے اس کو جلد مٹ جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زبان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت بیان کرنے اور ہماری عقل ان کی شخصیت کو سمجھنے سے قاصرچہے۔ آپ کی عظمت کی ضخیم کتاب سےچایک کلمہ ادا کروں تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ عالم ہستی کے ایک تابندہ خورشید کا پوری انسانیت پر حق ہے۔ اسلام اور دیگر ادیان کے ماننے والوں آنحضرت(ص) کے احسان مند ہیں۔ کیونکہ آپ نے انسانیت کے ہر رکھ اور درد کی دوا پیش کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular