Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیل تیزی سے عالمی تنہائی کا شکار ہورہا ہے، جرمنی کا اعتراف

برلن: اسرائیل کے بڑے سرپرست جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے کہا ہےکہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس نے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اسرائیل تیزی سے عالمی تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ جرمن وزیرخارجہ نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل ہی دونوں فریقوں کو امن، سلامتی اور وقار کے ساتھ رہنے اور تنازعات کو پائیدار طریقے سے حل کرنے کے قابل بنانے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی کے لیے، مذاکراتی عمل کے اختتام پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان ہے۔ لیکن ایسا عمل اب شروع ہونا چاہیے۔ جرمنی اس مقصد سے انحراف نہیں کرے گا اور یکطرفہ اقدامات پر بھی مجبور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا امن عمل ایک دوراہے پر ہے اور جرمنی اس مسئلے سے الگ نہیں رہ سکتا اور نہ ہی رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں اور مصائب کی تعداد ناقابل تصور حد تک پہنچ چکی ہے۔ اسرائیل کو غزہ کی پٹی کی تباہ کن صورتحال کی روشنی میں فوری، جامع اور پائیدار امداد فراہم کرنی چاہیے۔ جرمنی مصائب کے خاتمے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular