Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

اسرائیل داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے مغربی کنارے اور غزہ میں بحران پیدا کر رہاہے، جہاد اسلامی

غزہ : جہاد اسلامی کے رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، اپنے داخلی انتشار اور بحران سے توجہ ہٹانے کےلئے اس بحران کو مغربی کنارے اور غزہ میں منتقل کرنا چاہتی ہے۔ خالد البطش نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مناسب موقع کی تلاش میں ہے تاکہ وہ تمام میدانوں میں جنگ شروع کر سکے اور وہ اس حوالے سے بڑھکیں بھی مار رہی ہے۔
خالد البطش نے کہا کہ ہم جب بھی چاہیں ہر طرح کے دہشت گردانہ اقدام کا جواب دے سکتے ہیں، اب ہم اپنی مزاحمت کے حق سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ دوسرے گروہوں کے ساتھ معاہدوں کا انتظار کریں گے اور جیسے جہاد اسلامی کے رہنما زیاد النخالہ نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم کسی بھی سیاسی قتل کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس کا جواب دیں گے۔
خالد البطش نے مزید کہا کہ آج مغربی کنارہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور مزاحمتی فورسز نے صہیونیوں کی سانس بند کرکے رکھ دی ہے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو پھر سے زندہ کرنے اور جنین شہر کو مغربی کنارے سے جدا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular