
Eski Birleşmiş Milletler (BM) Filistin Raportörü Prof. Dr. Richard Falk, ‘Gazze Mahkemesi: Nihai Oturum’ programına katılarak konuşma yaptı. ( Murat Şengül – Anadolu Ajansı )
غزہ : غزہ ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ عالمی برادری ظلم کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
استنبول میں غزہ ٹربیونل کی چار روز تک عوامی سماعت جاری رہی۔جس میں بین الاقوامی ماہرینِ قانون، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عینی شاہدین نے اسرائیلی جرائم کے شواہد اور بیانات پیش کیے۔فیصلے کا متن چیئرپرسن کرسٹین چنکن نے پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب طاقت قانون کو خاموش کر دیتی ہے تو ضمیر ہی آخری عدالت بن جاتا ہے۔
جُیوری آف کانشینس کے اراکین نے کہا کہ یہ ٹربیونل عالمی برادری کی خاموشی کے مقابلے میں سول سوسائٹی کی اخلاقی اور قانونی آواز ہے۔ اراکین نے کہا کہ ٹربیونل کا ریکارڈ ایک مستقل ثبوت کے طور پر محفوظ رہے گا جو فلسطینی عوام پر ہونے والی نسل کشی کی سچائی بیان کرے گا۔


































