Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے غزہ شہر پر سزائے موت نافذ کر دی ہے، اوچا

غزہ : اقوامِ متحدہ کے ادارے اوچا کی ترجمان اولگا چیریفکو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر پر سزائے موت نافذ کر دی ہے اور وہاں کے شہریوں کے پاس اب صرف دو راستے ہیں شہر چھوڑ دیں یا موت قبول کریں۔غزہ کے علاقے دیر البلح سے وڈیو کانفرنس میں اولگا چیریفکو نے کہا کہ لاکھوں تھکے ماندے اور خوف زدہ فلسطینیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک اور گنجان علاقے کی طرف نکل جائیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں نے وقار اور امید کھو دی ہے کیونکہ زندگی کو برقرار رکھنے والے نظام منظم طریقے سے ختم اور تباہ کردئےگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے لوگ خیرات نہیں مانگ رہے ہیں۔ وہ تحفظ، وقار اور امن کے ساتھ رہنے کا اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہمارا فیصلہ ہماری تقریروں سے نہیں، بلکہ ہمارے اعمال سے کرے گی۔ جب غزہ جل گیا، بچے بھوکے مرے۔ اسپتال تباہ ہوئے تو ہم نے کیا کیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری فیصلوں کی ضرورت ہے تاکہ دیر ہونے سے پہلے پائیدار امن کی راہ ہموار ہو، بمباری رکنی چاہیے اور خون ریزی بند ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular