Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ڈنمارک میں اسلاموفوبیا عروج پر، پولیس سرپرستی میں مسلسل تیسرے روز قرآن مجید نذر آتش

کوپن ہیگن : ڈنمارک میں اسلامو فوبیا عروج پر پہنچ گیا۔ مسلسل تیسرے روز اسلام دشمنوں نے قرآن کو نذر آتش کردیا۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں الٹرا نیشنلسٹ گروپ ڈانسک پیٹریاٹس کے ارکان دوسرے دن بھی ترک سفارتخانے کے سامنے پہنچے اور پولیس کی حفاظت میں انتہاپسندوں نے قرآن مجید کا نسخہ نذر آتش کردیا۔ انتہا پسندوں نے اسلام کے خلاف نعرے لگائے ۔اسلام مخالف بینرز لہرائے اور ترکی کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔ اسی گروپ نے منگل کو بھی ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ جلایا۔ اس سے قبل پیر کو بھی اسی گروپ نے سعودی سفارتخانے کے سامنے قرآن کا نسخہ جلایا تھا۔ انتہاپسندوں نے اپنے گھناؤنے فعل کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کرتے ہوئے اسلامو فوبک نعرے لگائے۔
ڈنمارک کی سات اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے قرآن مجید کے نسخوں کو جلانے کو غیر قانونی قرار دینے کی کوششوں پر شدید اعتراض کیا ہے اور کہاکہ آزادی اظہار پر پابندی کی کوئی بھی قانون سازی ناقابل قبول ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular