
بغداد : عراق میں صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اسپیکر محمد الحلبوسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان کا اجلاس 13 اکتوبر کوہوگا جس کے ایجنڈے میں ایک ہی آئٹم ہے اور وہ صدر جمہوریہ کا انتخاب ہے۔ یہ حیران کن اعلان گذشتہ سال 10 اکتوبر کوعراق میں ہونے والے آخری عام انتخابات کے ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔


































