
بغداد (نیٹ نیوز) حشد الشعبی کے جوانوں نے شام اور عراق کے قریب صحرائی علاقے ”الرطبہ” میں داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں داعش کی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
واضح رہے کہ شام کی سرحد کے قریب عراق کا اہم علاقہ الرطبہ، الولید گذرگاہ جو اردن اور سعودی عرب کی سرحد سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو الرمادی شہر کو جنوبی علاقوں جیسے الولید گذرگاہ سے ملاتا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
عراق اور شام میں موجود تکفیری داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔


































