
تہران : ایران نے ریاستی استثناء کی خلاف ورزی پر کینیڈا کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرادیا۔ ایران نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ کینیڈا نے ایران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے اسکے ریاستی استثناء کیخلاف ورزی کی ہے۔ کینیڈا لوگوں کو تہران کے خلاف شہری ہرجانے کے حصول کی اجازت دے کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران اور اس کی املاک کے خلاف قانون سازی، انتظامی اور عدالتی اقدامات کی ایک سیریز کو اپنایا اور نافذ کیا ہے۔ ایران نے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے لیے کینیڈا سے معاوضے کا مطالبہ کردیا اور عدالت سے کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے کہے کہ وہ اپنی عدالتوں میں تہران کے خلاف کسی بھی فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے 2012 میں ایران کو دہشت گردی کے اسپانسر کے طور پر فہرست میں شامل کیا تھا۔


































