Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

ایران، عراق کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں، پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہو جائے گا، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر کہاں غائب ہوگئے، معلوم نہیں۔ حکومت پاکستان کے پاس ریکارڈ دستیاب نہیں، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کیلئے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا، جس کے تحت اب یہ زائرین مخصوص، رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے، اب تک 14 سو سے زائد کمپنیوں نے وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹرڈ ہونے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں۔ پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہو جائے گا۔ خواہش مند کمپنیاں وزارت کے ساتھ فوری رجسٹرڈ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے زائرین گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کا نیا نظام منظور کیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت نے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔
سکیورٹی کلیئر کرنے والی 585 کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عمل فوری مکمل کرتے ہوئے اپنی دستاویزات 31 جولائی سے قبل وزارت کو ارسال کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دوسرے اشتہار کے ذریعے نئی درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں، جس کے تحت وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آپریٹر ZGO کام کرنے کی خواہش مند کمپنیاں 10 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج و عمرہ کے ساتھ زائرین کی ذمہ داری بھی وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں عراق و شام و ایران جانے والے زائرین کے لئے خاص نظام نہیں ہوتا تھا۔ زائرین کو منظم کرنے کی منظوری سال 2021ء میں دی گئی، تاہم گذشتہ دورِ حکومت میں اس پر قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular