
تہران: ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو متاثر کیا۔ ہمیں ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے نئے فریم ورک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا نیا فریم ورک تمام ممالک کے خدشات کو دور کرے گا۔عراقچی نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ بات چیت میں سنجیدہ ہے جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے پہلے عائد کی گئی پابندیاں ہٹانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن امریکی اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ وہ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم بھی مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔


































