
تہران: ایران نے عراقی بندرگاہ کے قریب دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے جس سے ان میں آگ لگ گئی۔ عراقی پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ایرانی ڈرون نے دونوں ٹینکرز پر حملہ کیا جس سے دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی، دونوں آئل ٹینکرز کے پچیس افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ کویت اور بحرین میں بھی ایران نے میزائلوں سے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔


































