
تہران : ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے ڈبل انٹری ویزا بند کردیا یہ فیصلہ عراق کی جانب سے زمینی سفر پر پابندی کے باعث کیاگیا، عراق نے پاکستانی زائرین کو صرف فضائی راستے سے داخلے کی اجازت دی ہے اور پاکستانی زائرین نجف اور بغداد کے ہوائی اڈوں سے ہی ملک میں داخل ہوسکیں گے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ڈبل انٹری ویزا کا اجرا عراق کی جانب سے زمینی سفر کے اجازت نامے سے مشروط کر دیا گیا ہے عراق سے زمینی سفر کی اجازت ملتے ہی ڈبل انٹری ویزا فراہمی شروع کر دی جائے گی.


































