Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

مداخلت، جارحیت اور قتل امریکی نظام کی اصل فطرت ہے، ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ بائیڈن کے بیانات اور امریکیوں کی مداخلتیں ہمیں کبھی حیران نہیں کرسکیں گی کیونکہ مداخلت، جارحیت اور قتل امریکی نظام کی اصل فطرت ہے۔ 1953 کی بغاوت سے لے کر آج تک امریکی حکومت کی ایران مخالف پالیسیاں ہمارے ذہنوں میں اچھی طرح سے محفوظ ہیں۔ امریکا کے جرائم اور تشدد دنیا میں ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کنعانی نے مزید کہا کہ بائیڈن کے پاس کوئی قابل اعتماد مشیر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اچھی یادداشت ہے انہیں یاد دلاتا ہوں کہ ایران امریکا کی ظالمانہ پابندیوں اور مضحکہ خیز دھمکیوں کے سامنے بہت مضبوط اور ثابت قدم ہے۔ کنعانی نے امریکی سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گدلے پانی میں مچھلیاں پکڑنا آپ کی عادت ہے۔ تاہم ذہن میں رکھیں کہ ایران قابل فخر مردوں اور خواتین کی سرزمین ہے۔ اپنی مادر وطن میں ہم مل کر بات کرتے ہیں، ہم ایران کے چھوٹے بڑے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کریں گے اور ایران کی آزادی کے لیے کھڑے ہوں گے ۔ یقیناً آپ کی ناکامیوں کے انبار میں ایک اور ناکامی کا اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular