Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

بین الاقوامی استحکام فورس حماس کے خلاف نہیں لڑے گی، امریکا کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ بین الاقوامی استحکام فورس یا آئی ایس ایف غزہ میں حماس کے خلاف نہیں لڑے گی۔ غزہ میں اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے، جو آئندہ ماہ ہی ممکن ہوسکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق اس فورس کا مقصد لڑائی نہیں بلکہ صورتحال کو مستحکم کرنا ہوگا۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فوجی دستوں کو تعینات کرنے کی تیاری جاری ہے جو اقوام متحدہ کے تحت استحکام فورس کے طور پر کام کریں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک نے اس فورس میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس وقت فورس کے حجم، ساخت، رہائش، تربیت اور قواعدِ کار طے کیے جا رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سولہ دسمبر کو دوحہ میں شراکت دار ممالک کے ساتھ ایک کانفرنس منعقد کرے گی۔ اس کانفرنس میں غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular