
گلگت : کالعدم تنظیم کے گلگت میں امیر قاضی نثار کی امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی پر سخت کشیدگی پھیل گئی۔ قاضی نثار نے نہ صرف امام مہدی علیہ السلام کی غیبت سے انکار کیا بلکہ توہین آمیز الفاظ بھی ادا کئے۔ قاضی نثار کی گستاخی کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت نے انتظامیہ کو اتوار تک کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ اس کیخلاف کارروائی کرے۔ مرکزی انجمن امامیہ نے مرکزی جامع مسجد امامیہ میں اتوار کو گرینڈ اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
صورتحال میں کشیدگی کے بعد امن وامان کی صورتحال پر صوبے میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے بڑے شہروں میں اسکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے گی جبکہ دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، جلسہ جلوس ، دھرنوں اور شاہراہیں بلاک کرنے پر پابندی ہوگی۔


































