Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

بھارت کا عدم تعاون، افغان سفارتخانہ بند، تمام سرگرمیاں معطل

نئی دہلی: بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے نے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ افغان سفارت خانے نے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ ہندوستان کا عدم تعاون ہے۔ ہندوستان افغان مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا۔ خط میں افغان سفارت خانے نے کہا ہے کہ عملے اور وسائل میں کمی سے آپریشن جاری رکھنا چیلنجنگ ہو رہا ہے، سفارت کاروں کے لیے ویزہ تجدید بر وقت نہ ہونا بھی معطلی کی وجوہات میں شامل ہے۔ افغان سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سفارت خانے کا کنٹرول ایک نگراں کی حیثیت سے سنبھالے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ مہینوں میں افغان سفیر اور دیگر سینئر سفارت کار ہندوستان سے بیرونِ ملک منتقل ہوئے ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ افغان سفیر اور دیگر سینئر سفارت کار یورپ اور امریکا میں پناہ ملنے پر منتقل ہوئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular