
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہاہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو ہٹلر دور کے یہودیوں جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔حیدرآباد کے علاقے یاقوت پورہ میں جلسے سے خطاب میں اویسی نے کہاکہ اگر مسلمان مودی کو ووٹ نہیں دیتے تو کیا مسلمان ہندوستان کا حصہ نہیں ہیں؟؟ ؟ 14 فیصد آبادی والے مسلمانوں کو درانداز کہنے کا وزیراعظم کو کیا حق ہے؟ وہ مسلم خواتین پر زیادہ بچے پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ اویسی نے مودی پر جے ڈی (ایس) کے معطل لیڈر پرجول ریوانا کےحوالے سے بھی تنقید کی اور کہاکہ وزیراعظم پراجول ریونا کی "گندی حرکتوں” سے واقف تھے، لیکن وہ ان کے لیے مہم چلانے کے لیے آگے بڑھے۔


































