Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

بھارتی حکومت کی مسلم دشمنی، 29 ایئرپورٹس اور ٹرمینلز کے نام ہندو شخصیات سے منسوب کردئے

نئی دہلی: ہندوستان کی مسلم دمشن حکومت نے ملک کے 29 ایئرپورٹس اور ٹرمینلز کے نام تبدیل کرکے ہندو شخصیات کے ناموں سے منسوب کردئے جبکہ ایک بھی ایئرپورٹ یا ٹرمینل کا نام مولانا ابوالکلام آزاد اور اے پی جے عبدالکلام سمیت کسی مسلمان شخصیت سے منسوب نہیں کیا گیا۔ فہرست کے مطابق ملک کے 24 ہوائی اڈوں اور 5 ٹرمینلز کے نام ہندو شخصیات کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔ فہرست میں چندی گڑھ ایئرپورٹ شامل نہیں جس کا نام حال ہی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ جس کا نام 28 ستمبر کو تبدیل کرکے شہید بھگت سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا۔ چار ہوائی اڈے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، لال بہادر شاستری اور چوہدری چرن سنگھ کے نام سے منسوب کئے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر ایئرپورٹس کا نام ریاستی وزرائے اعلیٰ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ہندوستان میں کل 131 ایئرپورٹس فعال ہیں جس میں 29 بین الاقوامی اور 92 ڈومیسٹک ایئرپورٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular