
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں زیر حراست نوجوان کو شہید کردیا۔ عمران بشیر کو بھارتی فوجیوں نے گذشتہ روز دستی بم حملے میں دوہندو مزدوروں کی ہلاکت کے بعد نوگام سے حراست میں لیا تھا۔ قابض فورسز کا کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ پولیس نے ضلع شوپیاں میں دو بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیاہے۔ بھارتی پولیس اورخصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سات مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔


































