Fri Oct 23, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی

روزانہ کی خبریں

بھارت: جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم بچے پر بہیمانہ تشدد

بھوپال : بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں اس بار بچے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ریاست مدھیا پردیش میں 10 سالہ مسلمان بچے کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا جس کے انکار پر بچے پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ بچے کے والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 10 سالہ بچے کو ٹیوشن جاتے ہوئے راستے میں ایک شخص نے روک کر نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ 5 ویں جماعت کے طالب علم نے بات نا مانی تو اس پر بدترین تشدد کیا گیا۔گزشتہ سال بھی ریاست مدھیا پردیش میں ایک مسلمان شخص کو اسی طرح کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا تھا جسے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular