Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ہندوستان: منی پور میں اجتماعی زیادتی اور برہنہ گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ، سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی: ہندوستان کے فساد زدہ صوبے منی پور میں دو خواتین سے اجتماعی زیادتی اور برہنہ پریڈ کی ویڈیو نے غم و غصہ کی نئی لہر دوڑادی۔ منی پور میں انسانیت سوزی کا یہ واقعہ فساد شروع ہونے کے اگلے دن پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کا ہجوم دو کوکی خواتین کو برہنہ پریڈ کرارہا ہے۔ خواتین رو رو کر التجا کررہی ہیں لیکن ہجوم مسلسل انہیں ہراساں کررہا ہے۔ بعد دونوں خواتین کو کھیت میں لے جاکر اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم کی جانب سے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ آئی ٹی ایل ایف نے کہا کہ ہجوم نے دو خواتین کے ساتھ زیادتی سے پہلے ان کے ساتھی دو مردوں کو مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔ ہجوم کا تعلق میتئی تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ شرمناک واقعہ کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اور حکومت کو 28 جولائی تک سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نےکہا کہ یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں فوری ایکشن لیں۔ ہم حکومت کو کارروائی کرنے کے لیے تھوڑا وقت دے رہے ہیں اگر ایکشن نہ لیا تو ہم خود قدم اٹھائیں گے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی منی پور معاملے پر اپنی طویل خاموشی توڑ دی انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مہذب معاشرے کے لئے شرمناک ہے۔ یہ پورے ملک کو شرمندہ کرنے جیسا ہے۔ ان واقعات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ قصورواروں کو سخت ترین سزا ملے گی۔ منی پور کے معاملے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ جبکہ اپوزیشن نے خواتین کو برہنہ گھمانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ کے فوری استعفیٰ اور صدر راج نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular