
اسلام آباد : بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا۔بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پانچ مقامات پر حملہ کیا کسی فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ایئر اسپیس کو بند اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ہے۔


































