Thu Oct 22, 2026

خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے

روزانہ کی خبریں

بھارت بھی اسرائیل کے نقش قدم پر، مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے مزید 5 مکانات مسمار کرنے کا حکم

بنگلورو : ہندوستان کے صوبے مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے مکانات گرانے کی مہم میں تیزی آگئی۔ مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع کے سرجانی گاؤں میں انتظامیہ نے مسلمانوں کے مزید پانچ مکانات گرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔چار اکتوبر کو مسلمانوں کے تین مکانات غیرقانونی قرار دے کر گرادئے گئے تھے۔ یہ کارروائی ان 19 لوگوں کے نام سامنے آنے کے بعد کی جارہی ہے جنہیں گربا پنڈال پر پتھراؤ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ نوٹس کے چوبیس گھنٹوں کے اندر پانچوں گھروں کو مسمار کردیا جائے گا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مکانات گرانے کی پالیسی کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری خالد صفی اللہ رحمانی نے کہا کہ کچھ ریاستی حکومتیں اسرائیل جیسی پالیسیاں اپنا رہی ہیں اور معمولی الزامات پر گھروں کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر کلچر نافذ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular