
نئی دہلی : ہندوستانی صوبے ہریانہ کے ضلع نوح میں مسلمانوں کی ڈھائی سو جھونپڑیوں، کچے مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ ہریانہ میں فرقہ وارانہ فساد سے متاثرہ ضلع نوح میں ہندوتوا انتظامیہ بھی فریق بن گئی اور غیر قانونی تعمیرات کے نام پر بلڈوزر آپریشن شروع کردیا۔انتظامیہ نے ہفتہ کو ایس ایچ کے ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج کے قریب مسلمانوں کی درجنوں دکانوں پر بلڈوزر چلادیا۔ انتظامیہ نے دکانوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انتظامیہ نے نوح میں نو گاؤں، سنگار، بیسرو، ڈوڈولی پنگواں، فیروزپور میں بھی بلڈوزر چلایا۔ اور درجنوں جھونپڑیوں اور کچے مکانات کو گرادیا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ان مکانات کو ہندوؤں کے ایک مذہبی جلوس پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ ان روہنگیوں نے ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا۔


































