Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

بحرین میں نئے اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح، تعلقات بڑھانے پر اتفاق

مناما : صیہونی حکومت نے تعلقات کے قیام کے تین سال بعد بحرین میں اپنا نیا سفارتخانہ کھول لیا۔ صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن اپنے پہلے دورے پر بحرین کے دارالحکومت مناما پہنچے اور نئے سفارتخانے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی کے ساتھ ملاقات میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ایلی کوہن نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پراتفاق کیا کہ ہمیں براہ راست پروازوں کی تعداد، سیاحت، تجارتی حجم، سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ عبداللطیف الزیانی نے کہا کہ نیا سفارت خانہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ دوطرفہ بات چیت میں معاشی، سرمایہ کاری، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular