
غزہ : غزہ پر صیہونی حملوں میں مزید چھبیس فلسطینی شہید اور اکاون زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں ایک گھر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا جس میں چار بچوں سمیت سات افراد شہید ہوئے۔ شمالی غزہ میں ایک اور حملے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سات اکتوبر سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 34 ہزار 569 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے باعث اس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔


































