Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

انتقامی کارروائی، یوکرین نے ایرانی طلبا کو ملک سے نکالنا شروع کردیا

کیف : روس کو مبینہ ڈرون ٹیکنالوجی دینے کے جواب میں یوکرین نے ایرانی طلباء کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے۔ کیف میں زیر تعلیم ایرانی طلبا نے بتایا کہ امیگریشن حکام نے ان کے ویزوں میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔ امیگریشن افسران غصے کا برتاؤ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کا ملک روسیوں کو تربیت دینے کے لیے ڈرون اور فوجی افسران بھیجتا ہے آپ کے ویزوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ آپ کو اپنی حکومت کی سرگرمیوں کے لئے ذمہ دار ہونا چاہئے۔ ایرانی سفارتخانے نے طلباء سے معذرت کی اور کہا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یوکرین کے امیگریشن حکام نے 10 دن کے اندر ملک چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ متعدد طلبہ کو قومی سلامتی کے محکمے میں لے جا کر پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular