
صنعا : یمن سے سعودی عرب کے فوجی اہداف پر ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا، بارود سے لدے ڈرون کے ذریعے جنوبی شہر خمیس مشیط میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، یمن سے یہ حملہ سعودی اتحاد کے صوبہ مآرب میں حوثیوں کے ٹھکانے پر فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا، سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کا بارود سے لدا ایک اورڈرون مارگرایا ہے، اُدھر یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی آلۂ کاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 125 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔


































