
نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔ ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہریانہ کے علاقے نوح میں ہندوانتہا پسندوں نے یاترا کے دوران مسلم آبادی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ جسے مسلمانوں نے ناکام بنادیا۔ فریقین کے درمیان خوب سنگباری کی گئی جبکہ فائرنگ بھی تشدد کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔


































