
پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں مہنگائی سے پریشان عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ملکی آئل کمپنی ’’ٹوٹل‘‘ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ ریفائنری کمپنیاں ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند تھیں جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔


































