
اوہائیو: امریکا میں پولیس نے ایک اور غیر مسلح سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعہ منگل کو ریاست کولمبس کے شہر اوہائیو میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس گرفتاری کیلئے اپارٹمنٹ کی عمارت میں داخل ہوئی تھی کہ اس پر گولی چلائی گئی جوابی فائرنگ سے سیاہ فام ہلاک ہوگیا۔ بعد میں اپارٹمنٹ میں بھی کوئی ہتھیار نہیں ملا۔پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ 20 سالہ ڈونووین لیوس کے کنبہ کے افراد، دوستوں اور کمیونٹی کے افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے ریلی نکالی۔


































