
سڈنی : آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یروشلم کی حیثیت کا مسئلہ یکطرفہ فیصلوں سے نہیں اسرائیل اور فلسطین کو امن مذاکرات سے حل کر نا چاہیے۔ آسٹریلیا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہیں۔ حکومت آسٹریلیا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کی طرف پیش رفت کی ذمہ دارانہ کوشش کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔


































