
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کرلیا گیا۔وزیراعظم کا خطاب تقریباً آدھےگھنٹے کاہوگا ،افغانستان اور مسئلہ کشمیر وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہیں، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گفتگو کریں گے اور افغانستان میں امن اور حکومت سازی پر بھی بات چیت کریں گے.


































