
تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کو بتایا ہے کہ ان کے ملک نے روس کو یوکرین کیخلاف استعمال کے لیے ہتھیار مہیا نہیں کیے ہیں حسین امیرعبداللہیان نے جوزف بوریل کو فون پر بتایا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ ایران نے یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے روس کو میزائل بھیجے ہیں۔ ہمارا روس کے ساتھ دفاعی تعاون ضرور ہے لیکن یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے ہتھیار اور ڈرون بھیجنا ہماری پالیسی نہیں ہے۔اگر کسی کے پاس روس کو ہتھیارفراہم کرنے کےثبوت ہیں توسامنے لائے.


































